<p>سرینگر : کشمیر کے ایک معروف ادیب پرویز مانوس کا شمار وادی کے معتبر شعراء میں ہوتا ہے جنہوں نے قلیل مدت میں ہی ادبی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ پرویز مانوس نہ صرف شاعر قور افسانہ نگار ہے بلکہ ترجمہ نگاری اور ڈرامہ نویسی میں بھی طبع آزمائی کی ہے۔</p><p>مانوس کے کئی شعری مجموعے اردو کے علاوہ پہاڑی زبانوں میں بھی شائع ہو چکے ہیں اور ان کی تحریروں نے ادبی دنیا میں ایک الگ چھاپ چھوڑ دی ہے۔</p><p>پرویز مانوس کے مطابق: ’’میں نے اپنی تحریروں کو ایک خاص صنف تک محدود نہیں رکھا ہے، بلکہ زبان کے اعتبار سے میری تخلیق سرحدوں میں قید نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ میں نظم اور غزل کے علاوہ دیگر اصناف میں بھی زور قلم آزمانا پسند کرتا ہوں۔ پھر اس کے اعتبار سے ہی خیالات کو سپرد قرطاس کرنے کے لیے زبان کا انتخاب ہو جاتا ہے۔‘‘</p>